77

خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ صوبے کے میدانی اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ صوبے کے میدانی اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے ۔ گذشتہ روز صوبے میں موسم خشک اور گرم جبکہ جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہا ۔ پشاور شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ پشاور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔ سب سے کم درجہ حرارت دیر میں 13 ، مالم جبہ میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں