پشاور سمیت صوبے کے بشتر اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گئے ہیں ۔ محکمہ موسمیات پشاورمرکز کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدورا ن پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بالائی علاقوں کوہستان، سوات، چترال، ایبٹ آباد، ہری پور اور مانسہرہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ علاقوں کےرہائشیوں کو اس ضمن میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔