135

کھارادر پولیس چوکی بخاری مسجد میں اوقاف کی جانب سے کمیٹی بنادی گئی .سماجی رہنماء حاجی عبدالصمد پردیسی کو کمیٹی کا سرپرست مقرر کردیا گیا نوٹیفکیشن جاری

کھارادر پولیس چوکی پر قائم معصوم شاہ بخاری مسجد کی کمیٹی اوقاف حکومت سندھ کی جانب سے بنادی گئی کمیٹی میں اوقاف کی جانب سے سماجی رہنماء حاجی عبدالصمد پردیسی کو سرپرست اعلی مقرر کیا گیا ہے . حاجی عبدالصمد پردیسی اور کمیٹی کے اراکین کا نوٹیفکیشن اوقاف نے 9/10/2024 کو ہی جاری کردیا تھا .

زرائع کا کہنا ہے معصوم شاہ بخاری مسجد میں کمیٹی کو لیں کر کچھ افواہوں کا سلسلہ جاری تھا ایک قبضہ مافیا گروپ سرگرم تھا جو کہ مذہبی کارڈ کھیلنے کی کوشش کررہا تھا پر سماجی رہنماء حاجی عبدالصمد پردیسی نے فوری طور پر اس مسلے کو حل کردیا . حاجی عبدالصمد پردیسی کا کہنا ہے مسجد اللہ کا گھر ہے اور ہماری خوش قسمتی ہے کہ مسجد کی خدمت کرنے کا موقع اللہ نے ہمیں نصیب کیا ہے اور جو لوگ افواہ اڑا رہے ہے کہ مسجد میں یہ مسئلہ ہے وہ مسئلہ پر ایسا کچھ مسئلہ نہیں ہے . اور جو لوگ یہ سب کروا رہے ہے ان کو اللہ ہدایت دیں . ہمیں صرف اور صرف دین اسلام کا کام کرنا ہے اور مسجدیں آباد کرنی ہے ہماری کوشش ہوگئی کہ جتنا ہوسکھے نمازی بھائیوں کو سہولتیں مل سکھے اور بچوں کو اچھی دین کی تعلیم مل سکھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں