61

موسم کی خبریں

موسم

تاریخ اِجرا: 02 جولائی 2024, 17:30

منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر، شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر، بالائی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر،بالائی پنجاب اور بارکھان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
سب سے زیادہ بارش: خیبرپختونخوا: بالاکوٹ 35، سیدو شریف 27، مالم جبہ 26، کاکول 02، دیر (لوئر اور اپر 01)، کشمیر: راولاکوٹ 13، گڑھی دوپٹہ 03، بلوچستان: بارکھان 04، پنجاب: مری اور نارووال میں 01 ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 48، تربت، دالبندین 47، بھکر، جیکب آباد، نوکنڈی میں46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں