کراچی:مورخہ 18 مئی 2024 بروز ہفتہ پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام اولڈ سٹی ایریا کھارادر میں شھید سلیم قادری کانفرنس منعقد کی گئی جس میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ شاداب نقشبندی نائب سربراہ شاہد غوری علامہ بلال عباس قادری مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ شہزاد قادری مبین قادری اور دیگر نے شرکت کی اور کارکنان سے خطاب کیا . سربراہ پاکستان سنی تحریک شاداب نقشبندی کا کارکنان سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان سنی تحریک ایک ہی ہے جو کہ قائد تحریک سلیم قادری کی بنائی ہوئی تحریک ہے اور سنی تحریک آج بھی اپنے محبوب قائد شھید سلیم قادری کی سوچ اور مشن پر کام کررہی ہے .
پاکستان سنی تحریک اہلیسنت کی ترجمانی کرنے والی تحریک ہے
(شاداب نقشبندی)
پاکستان سنی تحریک کا ہر ایک نظریاتی کارکن اپنے قائد کے مشن سے وفادار ہے . پاکستان سنی تحریک ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی خدمات ہر دور میں پیش کرتی آرہی ہے اور کرتی رہے گئی . ہمارا دشمن وہ ہی ہے جو ملک کا اور دین اسلام کا غدار ہے اور غدار کی سزا صرف موت ہونی چاہیے . سب سے پہلے پاکستان ہے اور پاکستان سنی تحریک محب وطن اور وفادار وطن ہے (سربراہ پی ایس ٹی)
پاکستان سنی تحریک ایک پرامن تحریک ہے . جب بھی ملک پاکستان پر بڑا وقت آیا اس وقت پاکستان سنی تحریک سب سے پہلے میدان عمل میں آکر اپنی زمہ داری پوری کرتی رہی ہے کرونا وائس کے وقت بھی پاکستان سنی تحریک نے اپنی زمہ داری پوری کرتے ہوئے قوم کی خدمت جاری کر رکھی تھی
(شاہد غوری نائب سربراہ پی ایس ٹی)
ہمیں کمزور نا سمجھا جائے ہماری خاموشی کو کمزوری نا سمجھو دین اسلام کے خلاف اٹھنے والی تمام آوازیں بند کرنا بھی جانتے ہے ملک سے وفاداری ہمارا فرض ہے اور ملک و دین کا غدار ہمارا دشمن ہے دشمن سے دشمنی کرنا ہم اچھی طرح جانتے ہے
(علامہ بلال عباس قادری نائب سربراہ پی ایس ٹی)
پاکستان سنی تحریک کے جلسے میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے قائدین سے اظہار یکجہتی کیا . جلسے سے دیگر مرکزی رہنماؤں نے بھی خطابات کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا .