261

کرپشن نیوز;پاکستان میں محکموں میں ہونے والی کرپشن پر تیار کی گئی رپورٹ

محکمہ لوکل گورنمنٹ کے,ایم,سی ڈی,ایم ,سی کی کرپشن

لوکل گورنمنٹ کے محمکے کے ایم سی اور ڈی ایم سی میں کرپشن کی داستان اپنی ہے کراچی میں ناجائز تجاوزات کرپشن کڑوروں کا کاروبار ہے . زرائع کے مطابق کراچی بھر میں سرکاری جگہ پر غیرقانونی طور پر دکانیں ٹہیے لگواکر (کے ایم سی اور ڈی ایم سی) محکمے کے آفیسران اور ورکرز مہنہ لاکھوں کڑوروں کی کرپشن کرتے ہے, پی وی این انٹرنیشنل نیوز ایجنسی نے زرائع سے خبر لے کر رپورٹ تیار کی ہے کہ کراچی بھر میں ناجائز تجاوزات کا غیرقانونی کاروبار عروج پر ہے کراچی کھارادر اولڈ سٹی ایریا میں غیرقانونی طریقے سے پوری سرکاری روڈ پر ناجائز قبضہ کرکے مارکیٹ قائم کرلی ہے زرائع کی خبر کے مطابق ناجائز تجاوزات کی سرپرستی سیاسی جماعت کے کارکنان کرتے ہے…..

محکمہ پولیس کی کرپشن پر رپورٹ1

محکمہ پولیس میں کرپشن کی سطح تیزی سے بھر رہی ہے، چند پولیس افسران کی وجہ سے محکمہ پولیس بدنام ہو رہا ہے۔ کراچی رپورٹ۔ کرپشن کی وجہ سے جرائم اور غیر قانونی سرگرمیاں آسانی سے ہو جاتی ہیں جس میں سب سے اہم کردار محکمہ پولیس کے چند افسران کی سرپرستی کا ہے۔ رواں ماہ کی رپورٹ میں پی وی این انٹرنیشنل نیوز ایجنسی نے ذرائع سے خبریں لے کر رپورٹ تیار کی ہے۔ کراچی میں ڈسٹرکٹ سٹی تھانہ کالاکوٹ کی حدود میں جوا، منشیات، گٹکا ماوا جیسی غیر قانونی سرگرمیاں کھلے عام جاری ہیں۔ لیکن مجرم کی گرفتاریاں ممکن نہیں اور غیرقانونی کام بند نہیں کروایا جاسکتا۔ ذرائع کے مطابق ان جرائم پیشہ عناصر کو سیاسی سرپرستی کے ساتھ ساتھ تھانے کی حمایت بھی حاصل ہے جس کی وجہ سے لیاری کالاکوٹ میں ہر غیر قانونی کام آسانی سے ہو رہا ہے۔

محکمہ ایس بی سی اے کی کرپشن غیرقانونی تعمیرات جاری

کراچی رپورٹ ; کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے جو کہ دنیا بھر میں روشنیوں کے شہر کے نام سے پہچانا جاتا ہے . کراچی میں سرکاری محکموں کے چند آفیسران کی بدولت ہر غیرقانونی کام باآسانی سے ہوجاتے ہے. زرائع کی رپورٹ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی SBCA محکمے میں چند آفیسران کی کرپشن کی وجہ سے غیرقانونی عمارتیں تعمیر ہورہی ہے . صدر ٹاؤن لیاری ٹاؤن سمیت کراچی بھر میں ایس بی سی اے کے چند رشوت خور آفیسروں کے آشیوات سے غیرقانونی تعمیرات ہورہی ہے سندھ حکومت کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ؟ تمام غیرقانونی تعمیرات کی تفصیلات پی وی این انٹرنیشنل نیوز کی ویب سائٹ پر ڈال دی جائے گئی .
www.pvnintl.com

  1. ↩︎

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں