91

بارک اوباما کی ٹرمپ کو مبارکباد

امریکی صدارتی الیکشن میں ٹرمپ نے حکمراں جماعت کملا ہیرس کو شکست دیدی امریکا کے سابق صدر بارک اوباما نے صدارتی الیکشن میں فتح حاصل کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد دی اور اپنی دوست کملا ہیرس کی شکست پر بھی ردعمل دیا۔
امریکا کے مسلسل دو بار صدر رہنے والے سیاہ فام بارک اوباما نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب کا نتیجہ ہماری توقعات اور امیدوں کے برعکس سامنے آیا ہے۔
سابق صدر نے کہا کہ بہت سارے معاملات پر مخالف امیدوار ٹرمپ کے ساتھ گہرے اختلافات کے باوجود جمہوریت کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے اقتدار کی پُرامن منتقلی کو ہمیشہ خندہ پیشانی سے قبول کرنا چاہیے۔
بارک اوباما نے مزید کہا کہ ہمیں یہ بھی تسلیم کرنا ہوگا کہ ہمارا نقطۂ نظر ہمیشہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔ ٹرمپ اور وینس کو مبارک باد دیتا ہوں۔
سابق امریکی صدر بارک اوباما نے لکھا کہ مجھے اور اہلیہ مشعل کو کملا ہیرس اور نائب صدر کے لیے امیدوار گورنر ٹم والز پر فخر ہے۔ دونوں غیر معمولی شخصیات ہیں اور غیرمعمولی انتخابی مہم چلائی۔
امریکی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے بارک اوباما نے کہا کہ کا امریکا جیسے بڑے ملک میں جہاں مختلف رنگ و نسل کے لوگ رہتے ہیں، ضروری نہیں کہ ہم ہمیشہ ایک دوسرے کی رائے سے اتفاق کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں