273

بھارت کے شہر ممبئی میں مسلم طالبات پر کالج میں حجاب کرنے پر پابندی عائد

بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزی کا سلسلہ نا روک سکھا بھارت میں بھارتی حکومت اور شرپسند تنیظمیں مسلمانوں سے مذہبی حقوق چھیننا چاہتی ہے بھارت اقلیتوں کے تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق کالج میں گزشتہ برس اگست میں سیکنڈری سیکشن میں حجاب کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم اب گریجویٹ سیکشن میں بھی حجاب کرنے اور برقع پہن کر آنے پر پابندی عائدکردی گئی
اس مہینے کے آغاز میں ہی کالج نے ایک ‘ڈریس کوڈ’ متعارف کرایا تھا جس میں دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ مذہبی اہمیت کے حامل لباس اور اشیاء کو ‘ظاہر کرنے’ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

اس حکم نامے پر خاص طور پر حجاب، نقاب اور برقع کا ذکر تھا۔ روایتی اسکارف، چہرے کو ڈھانپنے والا نقاب اور عبایا پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
کالج کی مسلم طالبات نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
طالبات نے اس مسئلے پر قومی اور ریاستی انسانی حقوق کمیشن سے رجوع کیا اور کالج انتظامیہ کو ایک احتجاجی خط بھی لکھا جس میں اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ طالبات کے احتجاج کے بعد کالج انتظامیہ نے انہیں احاطے میں داخل ہونے کی اجازت دی لیکن کلاس رومز میں داخل ہونے سے پہلے حجاب اور برقع اتارنا لازمی ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں