53

طالبان کا ٹرمپ کی جیت پر ردعمل

افغانستان میں طالبان حکومت نے امریکی صدارتی انتخابات میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
افغان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی کے مطابق امارت اسلامی افغانستان کو امید ہے اگلی امریکی انتظامیہ حقیقت پسندانہ اقدامات کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے دونوں ممالک کے تعلقات میں واضح پیش رفت ہوگی اور دونوں ممالک باہمی روابط کی روشنی میں تعلقات کے نئے باب کا آغاز کر سکیں گے۔
ترجمان کے مطابق امارت اسلامی افغانستان اور امریکا کے درمیان دوحہ معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورحکومت میں ہی دستخط ہوئے تھے اور اس کے بعد 20 سالہ قبضہ ختم ہوگیا تھا
افغان وزرات خارجہ کا کہنا تھاکہ توقع ہے ٹرمپ خطے اور دنیا خصوصاً غزہ اور لبنان میں موجودہ جنگ کے خاتمے کیلئے تعمیری کردار ادا کریں گے۔
خیال رہے کہ امریکی صدارتی کے انتخاب کیلئے تمام 50 ریاستوں میں ہونے والی پولنگ کے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی معرکہ جیت لیا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں