72

جنوبی ایشیا شدید گرم موسم کی لپیٹ میں، بھارت میں9 افراد ہلاک

گزشتہ ماہ پورے ایشیا میں درجہ حرارت میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا،رپورٹ

جنوبی ایشیا شدید موسمی حالات کا سامنا کر رہا ہے، بھارت کے مغربی حصے میں گرمی کی لہر کی وجہ سے کم از کم 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جب کہ بنگلہ دیش اور پڑوسی ریاستوں کے کچھ حصوں میں طوفان کے ٹکرانے کا خطرہ ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی سائنسدانوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ پورے ایشیا میں درجہ حرارت میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا، جو ماحولیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے۔
موسم میں گرمی کے موسم میں درجہ حرارت مئی میں اپنے عروج پر ہوتا ہے لیکن سائنسدانوں نے رواں سال معمول سے زیادہ گرمی کی لہر کی پیش گوئی کی ہے جس کی بڑی وجہ موسم سون بارشوں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا کمزور سسٹم ہے۔مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ بھارتی ریاست راجستھان میں شدید گرمی کی وجہ سے بیمار پڑنے پر کم از کم 9 افراد ہلاک ہوگئے، تاہم ان کی موت کی اصل وجہ سے متعلق حتمی معلومات رپورٹ نہیں ہوسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں