محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ صوبے کے میدانی اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے ۔ گذشتہ روز صوبے میں موسم خشک اور گرم جبکہ جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہا ۔ پشاور شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ پشاور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔ سب سے کم درجہ حرارت دیر میں 13 ، مالم جبہ میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
78