محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ ملک کے شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدید دھند، اسموگ چھائے رہے گی،خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں دھند، اسموگ رہنے کاامکان ہے۔
بالائی سندھ میں صبح اوررات کے اوقات میں دھند، اسموگ چھائے رہنے کاامکان ہے، پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آبادمیں آج موسم سرد اور خشک رہیگا، صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک، بالائی اضلاع میں سرد رہے گا، چترال اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابرآلود اور ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم سرداورخشک رہے گا،جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو میں صبح اور رات میں دھند، اسموگ رہنے کاامکان ہے۔
گلگت بلتستان میں موسم شدیدسرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،جبکہ کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہیگا، کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا بھی امکان ہے۔
کراچی کی اگر بات کی جائے تو رات اور صبح کے اوقات میں شہر میں ٹھنڈ کا راج برقرار ہے، شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔