143

اوورلوڈنگ کے خلاف کریک ڈاؤن: موٹروے پولیس ساؤتھ زون کا سخت کارروائی کرنے کا عزم

کراچی: (پی وی این انٹرنیشنل نیوز ایجنسی رپورٹ) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ساؤتھ زون کراچی کے زونل کمانڈر ڈی آئی جی اصغر علی یوسفزئی کی زیر صدارت ایک اہم میٹنگ زونل آفس میں منعقد ہوئی جس میں شاہراہوں اور موٹرویز پر اوورلوڈنگ کے مسئلے کو حل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی جی ایکسائز اورنگزیب اکبر، ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ حفیظ رضا، ڈی جی مائنز اینڈ منرلز محمد ذوالفقار، اور ایس پی موٹروے پولیس عتیق الرحمن نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔شرکاء نے اوورلوڈ گاڑیوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا، جن میں روٹ پرمٹس اور فٹنس سرٹیفکیٹ کی منسوخی بھی شامل ہے۔ ڈی آئی جی اصغر علی یوسفزئی نے کہا، “موٹروے پولیس شاہراہوں اور موٹرویز کی حفاظت کے لیے لوڈ کنٹرول قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔ اوورلوڈ گاڑیوں کو ہائی ویز اور موٹرویز پر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔”
انہوں نے مزید زور دیتے ہوئے کہا، “اوورلوڈنگ کے مکمل خاتمے تک یہ کارروائی جاری رہے گی۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں