ہم کسی صورت نوجوانوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے، عوام کو سوشل میڈیا سے پیدا شدہ ہیجاناور فتنے سے دور رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا یوتھ کنونشن سے خطاب
چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ جو پاکستان کے ڈیفالٹ کا بیانیہ بنا رہے تھے وہ آج کہاں ہیں؟ بحیثیت مسلمان ہمیں ناامیدی سے منع کیا گیا ہے، ہم کسی صورت نوجوانوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے اسلام آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آنکھوں کی چمک دیکھ کر یقین ہوا کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے، آزاد ریاست کی اہمیت لیبیا، شام، مقبوضہ کشمیراور غزہ کے عوام سے پوچھیں۔
عوام کو سوشل میڈیا سے پیدا شدہ ہیجاناور فتنے سے دور رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ عوام حکومت اور فوج کے درمیان مضبوط رشتہ ہی پاکستان کے تحفظ اور ترقی کا ضامن ہے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ جو پاکستان کے ڈیفالٹ کا بیانیہ بنا رہے تھے وہ آج کہاں ہیں؟ بحیثیت مسلمان ہمیں ناامیدی سے منع کیا گیا ہے، زندگی امتحان کا نام ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کا سب سے قیمتی اور بڑا سرمایہ ہمارے نوجوان ہیں، ہم کسی صورت نوجوانوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے، قبائل مل بیٹھ کر زمینی اور فروعی تنازعات ختم کرنے میں مدد دیں۔
خیبرپختونخواہ کے عوام پاک فوج کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں، میرا یہ ایمان ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں دہشتگردی کے خلاف فتح مبین عطا کرے گا۔