راولپنڈی (پی وی این نیوز) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے دورہ جہلم کے دوران ڈی سی آفس میں اجلاس کی صدارت کی۔ کمشنر کو محرم الحرام، مون سون سیزن، سیکورٹی پلان اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ کمشنر راولپنڈی نے انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔
کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ضلع جہلم کا دورہ کیا جہاں ڈی سی آفس میں انہوں نے ضلع بھر کے محکموں کے سربراہان کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں ڈی او ریسکیو 1122 انجنیئر سعید احمد نے آئندہ موسم برسات میں ممکنہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریوں پر بریفنگ دی جس پر کمشنر راولپنڈی نے اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے کمشنر راولپنڈی کو محرم الحرام کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات، تیاریوں بارے آگاہ کیا جبکہ ڈی پی او جہلم ناصر باجوہ نے محرم الحرام کے جلوسوں، مجالس کی تفصیل اور سیکورٹی پلان بارے کمشنر کو آگاہ کیا۔
62