146

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر جمعۃالمبارک کے دن پنجاب پولیس کا علاقائی مساجد کا دورہ

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر آج تمام سنئیر افسران نے کمیونٹی پولیسنگ اور شہریوں کے مسائل کے ازالے کیلئے جمعتہ المبارک کے موقع پر علاقائی مساجد کا دورہ کیا، شہریوں کے مسائل سنے اور پولیس کی طرف سے دی جانے والی خدمات اور سہولیات بارے آگاہ کیا۔

معاشرے کی اصلاح، تعمیر و ترقی میں مساجد کی ضرورت اور افادیت سے انکار ممکن نہیں، شہریوں کے درمیان رابطہ ، تعاون اور اعتماد کی فضا کو مزید مستحکم کرنے کیلئے مساجد کو کمیونٹی سے رابطے کا مرکز بنایا جائے اور شہریوں کے گھر کی دہلیز پر ان کے مسائل سنیں اور حل کریں۔
(آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں