178

خیبر پختونخوا میں فورسز کے آپریشنز میں 17 دہشتگرد ہلاک، جھڑپ میں 5 جوان شہید

پی وی این نیوز انٹرنیشنل رپورٹ

سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں 2 آپریشنز میں 17 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں کیے گئے آپریشن میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی جس کے نتیجے میں 10 دہشت گردوں ہلاک ہوگئے۔
دوسری جھڑپ ضلع خیبر کے علاقے باغ میں ہوئی جس میں سیکیورٹی فورسز نے 7 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ دو دہشت گردوں کو زخمی کردیا۔

فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران پانچ جوان شہید ہوگئے جن میں 32 سالہ نائیک محمد اشفاق بٹ (ساکن ضلع کہوٹہ)، 30 سالہ لانس نائیک سید دانش افکار (ضلع پونچھ)، 32 سالہ سپاہی تیمور ملک (لیہ)، 22 سالہ سپاہی نادر صغیر (باغ) اور 23 سالہ سپاہی محمد یاسین (خوشاب) شامل ہیں۔

: پشاور میں فورسز کے آپریشن میں 6 دہشتگرد ہلاک، کیپٹن اور ایک جوان شہید
مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پشاور کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کیا جس میں 6 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تاہم دہشت گردوں کی فائرنگ سے فورسز کی ٹیم کے سربراہ کیپٹن اورایک جوان شہید ہوگیا تھا۔

مجموعی طور پر دو روز میں فورسز کی کارروائی میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 23 ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں