پنجاب پولیس وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن “Never Again”
کے تحت خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والے جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے
سرگودھا پولیس نے 06 سالہ بچے سے جنسی زیادتی کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر مقدمہ کا اندراج کرکے ایک گھنٹہ کے قلیل وقت میں درندہ صفت ملزم مزمل کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا، ملزم کو بہترین تفتیش کے ساتھ سخت سزا دلوائی جائیگی، ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی