112

اسرائیلی کی مخالفت نظرانداز، آرمینیا نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلیا

آرمینیا کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی کی بھرپور مخالفت کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک نے فلسطین کو باضابطہ طور پر ایک ریاست تسلیم کرلیا

پی وی این انٹرنیشنل نیوز ایجنسی رپورٹ; عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوریشیائی ملک آرمینیا کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں حماس کے ساتھ اسرائیل کی فوری جنگ بندی سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کی حمایت کرتے ہیں اور فلسطین اسرائیل تنازع کے دو ریاستی حل کے حق میں ہیں۔
یاد رہے کہ مغربی ممالک اسپین، آئرلینڈ اور ناروے نے حال ہی میں فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا جس کے بعد دیگر یورپی ممالک نے یہی اقدام اُٹھایا ہے جن میں اب آرمینیا بھی شامل ہوگیا۔
غاصب صیہونی ریاست کے دفتر خارجہ نے اسرائیل میں آرمینیا کے سفیر کو طلب کر کے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور احتجاج ریکارڈ کروایا۔
دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کی حکمراں جماعت پی ایل او نے آرمینیا کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آرمینیا کا یہ اقدام تنازع کےغز دو ریاستی حل کی جانب مثبت پیشرفت ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 38 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہےجب کہ 85 ہزار سے زائد زخمی ہیں ۔ شہید اور زخمیوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں