موسم گرما کا مزیدار پھل فالسہ ناصرف ذائقے میں لاجواب ہوتا ہے بلکہ صحت کے لیے بے شمار فوائد کا حامل ہے۔فالسہ ناصرف دل کی صحت اور ہاضمہ کیلئے مفید ہے بلکہ یہ ہمارے مدافعتی نظام اور جلد کو بھی بہتر بناتا ہے، فالسے کا باقاعدہ استعمال مختلف بیماریوں کو روکنے میں مدد کر سکتا ہے، اپنی خوراک میں فالسے کو شامل کرنے سے کئی قسم کے صحت کے فوائد مل سکتے ہیں۔ شدید گرمی اور لو میں فالسے کا ایک گلاس شربت پی کر سن اسٹروک سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے، آج ہم آپ کو فالسہ کے استعمال سے حاصل ہونے والے 10 فوائد کے بارے میں بتاتے ہیں۔ اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپورفالسہ اینٹی آکسیڈنٹس مرکبات اینتھوسیانز اور فینولک سے بھرپور ہوتا ہے جس سے تناؤ کو کم کرنے، کینسر اور ذیابیطس جیسی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد ملتی ہیں۔2۔ سوزش کو روکتا ہےفالسے میں بایو ایکٹیو مرکبات ہوتے ہیں جو سوزش کو کم کرتے ہیں۔3۔ دل کی صحت کے لیے مفیدفالسہ میں پوٹاشیم کی مقدار زیادہ جبکہ سوڈیم کی مقدار کم ہوتی ہے جس سے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے، اس کا باقاعدہ استعمال بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔4.فالسہ میں کیلوریز کم ہوتی ہیں لیکن غذائی ریشہ زیادہ ہوتا ہے جس سے آپ کو پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے۔5۔ ہاضمے کیلئے بہترینفالسہ میں موجود فائبر آنتوں کی حرکت میں مدد کرتا ہے اور صحت مند نظام انہضام کو فروغ دیتا ہے۔ بہتر ہاضمہ قبض کو روک سکتا ہے اور گیس کی شکایت کو رفع کرتا ہے۔6۔ مدافعتی نظام کو بڑھاتا ہےفالسہ میں وٹامن سی اور دیگر ضروری غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔ ایک مضبوط مدافعتی نظام جسم کو انفیکشن سے بچنے اور بیماریوں سے جلد صحت یاب ہونے میں مدد کرتا ہے۔7۔ بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرتا ہےفالسے میں موجود فائبر اور کم گلیسیمک انڈیکس خون میں شکر کی سطح کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ ان لوگوں کے لیے فائدہ مند ہے جو ذیابیطس کے شکار ہیں یا ان لوگوں کے لیے جو اس بیماری کے خطرے میں ہیں کیونکہ یہ بلڈ شوگر میں اضافے کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔8۔ جلد کی صحت کو بہتر بناتا ہےفالسے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامنز، خاص طور پر وٹامن سی، کولیجن کی پیداوار اور جلد کی مرمت میں مدد کرتے ہیں۔ فالسے کا استعمال صحت مند اور چمکدار جلد کا باعث بن سکتا ہے اور عمر بڑھنے کی علامات کو روکنے میں مدد کر سکتا ہے۔9۔ سانس کی صحت کو بڑھاتا ہےفالسے میں ایسی خصوصیات ہیں جو سانس کی نالی کو سکون بخشتی ہیں اور سانس کی بیماریوں کی علامات کو دور کرتی ہیں۔ یہ سوزش اور جلن کو کم کرکے دمہ، برونکائٹس، اور سانس کے دیگر مسائل کی علامات کو دور کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔10۔ جسم کو ہائیڈریٹ اور تروتازہ کرتا ہےفالسہ پانی اور ضروری الیکٹرولائٹس پر مشتمل ہے جس سے ہائیڈریشن کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے، خاص طور پر گرم موسم میں یا جسمانی سرگرمی کے دوران اور یہ پانی کی کمی کو روکتا ہے۔نوٹ: یہ مضمون صرف عمومی معلومات فراہم کرتا ہے جو کسی بھی طرح مستند طبی رائے کا متبادل نہیں۔ طبی مشوروں کے لیے ہمیشہ کسی ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
134