124

کراچی ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کی کاروائی

مورخہ 18 مئی2024

چھالیہ اسمگلر کی جانب سے پولیس کو رشوت کی آفر مہنگی پڑ گئی، 16 لاکھ روپے رشوت دینے پر مقدمہ درج

چار ملین روپے سے زائد مالیت کی چھالیہ بھی برآمد، 4 ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

ضلع کیماڑی موچکو چیک پوسٹ پولیس کی بین الصوبائی چھالیہ اسمگلر کے خلاف کاروائی۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

بلوچستان سے آنے والے ٹرالر سے تین ٹن سے زائد چھالیہ برآمد۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

چھالیہ اسمگلر کی جانب سے پولیس کو رشوت کی آفر۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

بطور رشوت دئے گئے 16 لاکھ روپے قبضہ پولیس میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

چھالیہ کی بوریاں ٹرالر پر لوڈ سیمنٹ کی بوریوں کے درمیان چھپائی گئی تھیں۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

ٹرالر سے 280 عدد بوریاں وزنی 3360 کلو اسمگل شدہ چھالیہ برآمد ہوئی۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

اسمگلنگ میں ملوث 1- نبی بخش، 2- یار خان، 3- عجب خان اور 4- باران نامی چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

کاروائی ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر شاھد خان کی سربراہی میں چوکی انچارج موچکو فخر اقبال نے عمل میں لائی۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں