کراچی (پی وی این انٹرنیشنل نیوز ایجنسی رپورٹ ) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری اور مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک کے حالات کو خراب کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، موجودہ حکمران اور ادارے شر پسند عناصر پر گہری نظر رکھیں،ملک کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام مذہبی سیاسی پارٹیوں کو ایک پلیٹ فارم پر آ کر اتفاق و یکجیتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا،مہنگائی اور بے روزگاری کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر کے پالیسیاں بنائی جائیں،علامہ بلال سلیم قادری نے کہا کہ شر پسند عناصر دینی کتاب اور معتبر شخصیت کی توہین کر کے قوم کے جذبات مجروح کر رہے ہیں۔
95