111

بلوچستان میں پائیدار امن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مثبت اقدامات کئے جائیں،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی

کراچی (پی وی این انٹرنیشنل نیوز ایجنسی رپورٹ 30 اگست 2024) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پائیدار امن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مثبت اقدامات کئے جائیں،بلوچستان کے عوام کو روزگار فراہم کرنے اور معاشی وسیاسی حقوق دینے کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات کرئے،بلوچستان کے عوام بھی اتنے ہی محب وطن ہیں جتنادوسرے صوبوں کے لوگ ہیں،بلوچستان کے مسائل کا سیاسی حل نکالنا ہوگا اوراحساس محرومی کو ختم کرنا ہوگا،بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرنے سے دہشتگردی ختم نہیں ہوگی،حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے معاشی سیاسی مسائل کو حل کرئے، بلوچستان میں دہشتگردی کرنیوالوں کو بے نقاب کرکے دہشتگردی کے خلاف شعور اجاگر کیا جائے،اتحاد ویکجہتی کو فروغ دیتے ہوئے عوام کو سہولیات اور ریلیف فراہم کیا جائے،پاکستان کے عوام ملک سے دہشتگردی کے خاتمے اور پائیدار امن کیلئے قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں،سندھ اور بلوچستان میں بارشوں سے ہونیوالی تباہی سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے،بارش اور سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے حکومت متاثرین کو خوراک،دودھ اور خیمے فراہم کرئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اور بلوچستان میں بارشوں سے ہونیوالے جانی ومالی نقصانات پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہا رکرتے ہوئے کیا،شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ بارشوں سے متاثرین عوام کی امداد کو فوری یقینی بنانے کیلئے حکومت ایمرجنسی سیل قائم کرئے،بارش متاثرین کو فوری ریلیف اور سہولیات دینے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں