68

پانچ اگست کو عمران خان کی گرفتاری، مہنگائی کے خلاف پورے ملک میں احتجاج کریں گے: تحریک انصاف

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت پانچ اگست کو سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری اور ملک میں جاری مہنگائی کی لہر کے خلاف ’پورے ملک میں جلسے اور مظاہرے‘ کرے گی۔

اڈیالہ جیل سے آرمی چیف کو ’نیوٹرل‘ رہنے کا پیغام: کیا عمران خان کے لہجے میں تبدیلی ایک نئی حکمت عملی ہے؟

تحریک عدم اعتماد کے ذریعے سنہ 2022 میں اقتدار سے بے دخلی کے بعد سے سابق وزیر اعظم عمران خان اپنے سیاسی مخالفین کے ساتھ ساتھ سابقہ اور موجودہ فوجی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ گذشتہ سال مئی میں جیل میں قید کیے جانے کے بعد ان کے لہجے میں تلخی مزید بڑھ گئی تھی۔عمران خان کے اڈیالہ جیل سے دیے جانے والے پیغامات مقامی ذرائع ابلاغ کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی زیرِ بحث رہتے ہیں۔ ان بیانات میں انھوں نے نہ صرف آٹھ فروری کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگائے بلکہ یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان کی جماعت کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ختم کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔مگر اب عمران خان نے بظاہر اس جارحانہ لہجے کو بدل کر ایک دفاعی پوزیشن اختیار کر لی ہے جسے بعض مبصرین ایک نئی حکمت عملی قرار دے رہے ہیں۔دراصل اڈیالہ جیل سے عمران خان کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے نام ایک پیغام آیا ہے اور اس پیغام کو لانے والی شخصیات میں ان کی پارٹی کے سینیئر رہنما عمر ایوب اور عمران خان کی بہن علیمہ خان ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں