69

امریکا نے منی پور اور مقبوضہ کشمیر کو سفر کیلے خطرناک قرار دیدیا

واشنگٹن: مودی سرکار کا بھارت ایک بار پھر عالمی سطح پر بری طرح بے نقاب ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے بھارت میں موجود اپنے شہریوں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔ مسلح حملوں اور جنسی زیادتی کے خطرات کے باعث امریکی شہریوں کو بھارت جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
امریکا کی ٹریول ایڈوائیزری کی رپورٹ کے مطابق اپنے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ منی پور اور مقبوضہ کشمیر سمیت بھارت کے وسطی اور مشرقی حصوں کا سفر نہ کریں۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے بھارت کو لیول 4 پر رکھا جس کے تحت بھارت کے متعدد علاقے غیر محفوظ ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جرائم اور دہشت گردی کی وجہ سے بھارت کا سفر کرنا خطرے سے خالی نہیں جب کہ امریکی سرکاری ملازمین کو منی پور میں سفر کرنے سے پہلے اجازت لینی ہوگی۔
امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں ریاست منی پور اور مقبوضہ کشمیر میں نسلی بنیادوں پر جاری خانہ جنگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں بھارت میں غیر ملکی سیاح خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور جوڑے سے رقم چھین لی گئی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں