169

تاسوعائے حسینی، ایران بھر میں جلوس اور تعزیہ داری

پی وی این انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر کی طرح ایران میں بھی تاسوعا کو امام حسین رضی اللہ عنہ کے وفادار بھائی حضرت عباس رضی اللہ عنہ کی یاد میں مجلس اور ماتم برپا کیا جاتا ہے۔

محرم الحرام میں کربلا میں پیش آنے والے واقعے کی وجہ سے تاسوعا کو شیعہ مسلمان خاص عقیدت سے مناتے ہیں۔
یہ دن امام حسین رضی اللہ عنہ کے وفادار بھائی حضرت عباس رضی اللہ عنہ سے منسوب ہے جنہوں نے یزید کے خلاف جنگ میں اپنے بھائی کا ساتھ دیا اور اس کے رکاب میں اپنی جان قربان کردی۔
مشکل گھڑی میں اپنے بھائی کا آخری دم تک ساتھ دینے کی وجہ سے آپ کی وفاداری معروف ہے اور مسلمان آپ کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
ایران بھر کے مختلف شہروں اور قصبوں میں اس دن کی مناسبت سے ماتم داری اور تعزیہ داری جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں