70

دوحہ: پاکستان حکام کے ساتھ ملاقات سے مثبت تعلقات کی امید ہے، ذبیح اللہ مجاہد

یہ ملاقات قطری دارالحکومت میں پیر کی شام اس وقت ہوئی جب پاکستانی سفیر محمد اعجاز نے دوحہ کانفرنس تھری میں افغان طالبان حکومت کے رہنما ذبیح اللہ مجاہد کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا

قطر میں جاری دوحہ کانفرنس کے حاشیے پر افغانستان کی عبوری حکومت کے رہنماؤں نے پیر کو پاکستانی حکام سے ایک ملاقات کی، جسے دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان موجود کشیدگی میں کمی کی طرف ایک قدم کے طور دیکھا جا رہا ہے۔
یہ اہم ملاقات قطری دارالحکومت میں پیر کی شام ہوئی، جب پاکستانی سفیر محمد اعجاز نے دوحہ کانفرنس تھری میں افغان طالبان حکومت کے رہنما ذبیح اللہ مجاہد کے اعزازا میں اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ کا اہتمام کیا۔

دوحہ میں پاکستانی سفیر نے اس ڈنر میں پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی کو بھی مدعو کیا اور دونوں رہنماؤں کو ملاقات کا موقع فراہم کیا۔
ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستانی سفارت کاروں کے ساتھ اپنی ملاقات کو ’اچھا‘ قرار دیا اور پاکستان کے ساتھ ’مثبت تعلقات‘ کو فروغ دینے کی امید ظاہر کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں