104

پاکستان اور چین کا اہم اجلاس

اسلام آباد میں پاکستان اور چین کے مشاورتی میکنزم کا اجلاس منعقد ہوا۔

پی وی این نیوز خبررساں ایجنسی رپورٹ : پاکستان اور چین کے مشاورتی میکنزم کے اجلاس میں پاکستان کی سبھی اہم سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں دونوں ملکوں کی دوستی مزید مستحکم ہوگی ان  کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے تعاون کا نیا وژن ہے۔
اجلاس سے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہيں اور چینی قیادت دونوں ملکوں کی دوستی کو اہمیت دیتی ہے۔
اجلاس میں پاکستان کی سبھی اہم سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں