157

مودی کی تقریب حلف برداری اور آرمی چیف کی نشست کا تنازع

جنرل دویدی کی تقرری کا اعلان ایک ایسے وقت میں ہوا جب انڈیا میں وزیر اعظم نریندر مودی کی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کے دوران موجودہ آرمی چیف کے سیٹ سے متعلق ایک تنازع سامنے آیا۔

اس وقت سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر ہوئی جس میں انڈین آرمی چیف کافی پیچھے بیٹھے دکھائی دیے جبکہ انڈیا کی چند مشہور غیر سیاسی شخصیات جیسا کہ صنعتکار مکیش امبانی اور فلم سٹار شاہ رخ خان آرمی چیف سے کافی آگے کی نشستوں پر بیٹھے تھے۔

کئی ناقدین نے مودی سرکار پر آرمی چیف کو مناسب احترام نہ دینے کا الزام لگایا۔

اپنے واٹس ایپ چینل پر ایسی ہی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے حزب اختلاف کے رہنما راہول گاندھی نے تبصرہ کیا کہ ’دفاع اور قربانی کے لیے پہلی صف انڈین آرمی کی ہوتی ہے۔ نریندر مودی کی ترجیح ارب پتی دوست ہوتے ہیں۔‘

واضح کر دیں کہ نریندر مودی کی 2019 کی تقریب حلف برداری کے دوران بھی اس وقت کے آرمی چیف جنرل بپن راوت دوسری قطار میں ہی بیٹھے تھے جبکہ میکش امبانی اگلی صف میں بیٹھے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں