70

بالی وڈ کے ’بادشاہ‘ شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز تیسری بار چیمپیئن بن گئی

بالی وڈ کے ’بادشاہ‘ شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) گذشتہ رات آئی پی ایل کے فائنل میں سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ) کو باآسانی شکست دے کر تیسری بار چیمپیئن بن گئی ہے۔جہاں اس فائنل کو ایک ایسے آئی پی ایل ٹورنامنٹ کا اینٹی کلائمیکس کہا جا رہا ہے جس میں رن کے انبار لگے وہیں اسے بہترین بولنگ کے مظاہرے کے لیے بھی سراہا جا رہا ہے۔

جب رواں سال آئی پی ایل کی نیلامی میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل سٹارک کو سب سے زیادہ بولی دے کر کے کے آر نے خریدا تھا تو ماہرین نے اسے ایک مہنگا سودا کہا تھا لیکن فائنل آتے آتے مچل سٹارک نے بتا دیا کہ آخر وہ آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی کیوں ہیں۔فائنل میچ میں اپنے پہلے ہی اوور میں انھوں نے ایس آر ایچ کے ان فارم بیٹسمین ابھیشیک شرما کو چار گیندیں آف سٹمپ کے باہر کرائیں اور پھر پانچویں گیند ٹیسٹ میچ کی بہترین گیند کی طرح مڈل سٹمپ پر گری اور ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے ابھیشیک کو یہ اندازہ نہ ہو سکا کہ گیند اندر آئے گی یا باہر جائے گی یہاں تک کہ گیند نے آف سٹمپ بکھیر دیےاس گیند کو ماہرین نے رواں ٹورنامنٹ کی ’بہترین بال‘ بھی قرار دیا ہے کیونکہ مچل سٹارک کی اس ایک گیند نے ہی فائنل کا رخ طے کر دیا۔ انھیں ان کے اس سپیل کے لیے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں