39

کراچی میں سالِ نو کا جشن عالمی طرز پر منانے کا اعلان، شان دار آتش بازی ہوگی

کراچی:
شہر قائد میں سالِ نو کا جشن عالمی طرز پر منانے کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں شان دار آتش بازی بھی کی جائے گی

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے نئے سال 2025ء کا استقبال کرنے کے لیے سال نو کا جشن عالمی طرز پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لندن، پیرس اور نیویارک کی طرح کراچی میں بھی شاندار آتش بازی ہوگی۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ سالِ نو کی آمد کو اُمید اور روشنی کی کرنوں کے ساتھ خوش آمدید کہیں گے۔ گورنر ہاؤس میں سالِ نو کے استقبال کے لیے شاندار آتش بازی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ سالِ نو کے موقع پر قوالی کی یادگار محفل کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں ملک کے معروف قوال افضل صابری گورنر ہاؤس میں اپنی پرفارمنس پیش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سالِ نو کے جشن کے لیے تاریخی اسٹیج کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔ کراچی کی رونقیں بحال کرنے کے لیے اپنی بھرپور کوشش جاری رکھوں گا۔ شہر قائد کے تمام رہنے والوں کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں اور گورنر ہاؤس میں ہمارے ساتھ جشن منائیں۔ گورنر ہاؤس میں کلچرل پروگرامز شہریوں کو امید اور حوصلہ دینے کی ایک کاوش ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

کراچی میں سالِ نو کا جشن عالمی طرز پر منانے کا اعلان، شان دار آتش بازی ہوگی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں